Home / Pakistan / پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک کھسرے نے شہر کے نامی گرامی پہلوان کو

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک کھسرے نے شہر کے نامی گرامی پہلوان کو

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک کھسرے نے شہر کے نامی گرامی پہلوان کو کشتی کا چیلنج کر دیا

پہلوان نے کشتی لڑنے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر کھسرے نے ہر جگہ یہ کہنا شروع کر دیا کہ دیکھو پہلوان مجھ سے ڈر گیا ہے۔ پہلوان یہ سب سن کر خاموش رہا لیکن کشتی پر آمادہ نہ ہوا۔

پہلوان کی خاموشی کا کھسرے نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے گھر کے سامنے سے آتے جاتے اس پر فقرے کسنے لگا، طاقتور مگر باضمیر پہلوان کی ہر جگہ تضحیک اور تذلیل کرنے لگا اور طعنے دینے لگا کہ یہ کیسا پہلوان ہے جو مجھ سے مقابلہ کرنے سے کترا رہا ہے۔

وہ پہلوان اپنے شہر کی شان تھا، اس کے لاکھوں پرستار تھے۔ وہ سب پرستار یہ دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے۔ ایک دن پہلوان کے گھر پہنچ گئے اور اس سے پوچھا کہ آخر تم ایک ہی ہاتھ مار کر اس کھسرے کا منہ بند کیوں نہیں کر دیتے ؟ پہلوان اللہ والا تھا، جتنا مضبوط اس کا جسم تھا، اس سے زیادہ نرم اس کا دل تھا۔

پہلوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ۔۔۔۔۔۔ “میں کبھی اپنے سے کم لوگوں سے نہیں لڑتا۔ یہ طاقت اللہ کی امانت ہے۔ میں اس کو کمزور پر استعمال نہیں کرتا۔ اگر میں اس خواجہ سرا سے ہار جاتا ہوں تو شہر والے میرا تمسخر اڑائیں گے، اور اگر میں اس سے جیت جاتا ہوں تو خود اپنی نظروں میں گر جاؤں گا کہ ایک کمزور کو ہرا کر کونسا تیر مار لیا۔ اس لیے خواجہ سرا جو بھی کہتا ہے اسے کہنے دیں، لیکن میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں ایک کمزور اور ناتواں سے جیتوں”۔

میں دو چار دن سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا عمران خان جیسے عظیم فائیٹر کو بھی ہے۔ جس نے اپنی زندگی کے ہر موڑ پر ایک جنگ لڑی ہے۔ چاہے وہ کھیل کے میدان ہوں یا سیاست کے ایوان۔ کینسر ہسپتال کی جنگ ہو یا تعلیم کے شعبے میں انقلاب۔ پنجاب کی اپوزیشن سے لے کر خیبرپختونخواہ کی حکومت تک وہ شخص پچھلے چالیس سال سے حالتِ جنگ میں ہے۔

اور اسے ایک ریحام نامی کھسرا آ کر یہ کہتا ہے کہ تم مجھ سے ڈر گئے ؟ جب کہ عمران خان نے کل ایک انٹرویو میں یہی کہا تھا کہ میں عورتوں کا احترام کرتا ہوں اور میں کبھی بھی عورتوں کے خلاف میدان میں نہیں اترتا۔ عمران خان وہ شخص ہے جس نے نوازشریف کی پوری سلطنت کو ٹائی ٹینک کی طرح ڈبو دیا ہے۔ اس ایک شخص نے جنگ / جیو جیسے طاقتور ترین میڈیا ہاؤس کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ آج پوری سیاست ایک طرف ہے اور ایک اکیلا عمران خان ایک طرف۔ اس جیسے عظیم فائیٹر کے لیے یہ ریحام کھسرا کیا چیز ہے ؟ لیکن سستی شہرت اور کالی راتوں کی تنہائی کے اس عذاب نے کھسرے کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ وہ اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار پہلوان کو سمجھ رہا ہے۔

عمران خان تیری عظمت کو سلام….

About Mishal

i am organizing here diffirent types of articles.which are belongs to many topics like health,army,beauty,amazing news,videos,and others.i am writing many news types of articles.want to give information to the people.

Check Also

’نواز اور مریم کو قیدیوں کا لباس پہننا ہو گا‘، جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہوں گی؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لندن سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *