Home / World / ٹرمپ اور مریم نواز کے فون ضبط کئے جائیں اور دونوں جس طرح کے ٹویٹ کرتے ہیں وہ دنیا اور پا کستان کے امن کے لیے خطرہ ہے، فواد چوہدری

ٹرمپ اور مریم نواز کے فون ضبط کئے جائیں اور دونوں جس طرح کے ٹویٹ کرتے ہیں وہ دنیا اور پا کستان کے امن کے لیے خطرہ ہے، فواد چوہدری

ٹرمپ اور مریم نواز کے فون ضبط کئے جائیں اور دونوں جس طرح کے ٹویٹ کرتے ہیں وہ دنیا اور پا کستان کے امن کے لیے خطرہ ہے۔  میاں صاحب بتائیں ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے، آپ ہمت کریں اور قوم کو بتا دیں کہ کون سازش کر رہاہے ، نوازشریف پس پردہ کارروائیوں ثبوت ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں، ان کے بچوں کے اکاؤنٹس میں 300 ارب کی منتقلی کیسے ہوئی،بتایا جائے ماضی کے انتخابات میں کس کو فائدہ ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس قوم جاننا چاہتی ہے کہ شر یف برادران سعودی جہاز پہ کیوں ریاض گئے، وہاں کیا ڈیل ہوئی ، غصے سے لگتا ہے سعودی عرب میں آپ کی بات نہیں بنی۔  ڈ ونلڈ ٹرمپ اور مریم نواز کے موبائل ضبط کئے جانے چاہئے،دونوں جس طرح کے ٹویٹ کرتے ہیں وہ دنیا اور پا کستان کے امن کے لیے خطرہ ہے،میاں صاحب بتائیں ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے، آپ ہمت کریں اور قوم کو بتا دیں کہ کون سازش کر رہاہے۔ نواز شریف کے بچوں کے اکاؤنٹ میں 300 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ شر یف برادران سعودی جہاز پہ کیوں سعودی عرب گئے،سعودی عرب کے دورے میں آپ نے کیا ڈیل کی آپ کے غصے سے لگتا ہے آپکی سعودی عرب میں بات نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ پنامہ فیصلے کا اردو میں ترجمہ کرایا پھر انہیں سمجھ آئی کہ فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں نوازشریف کی نیوزکانفرنس ے جواب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ  ایک شخص جو عدالت سے نا اہل ہوا وہ کس حیثیت سے پنجاب ہاؤس استعمال کرتا ہے۔ نواز شریف نے قوم سے خطاب ہی کرنا ہوتا ہے تو ویڈیو پہ بات کیوں نہیں کر لیتے،اگر نواز شریف نے پرچی ہی پڑھنی ہوتی ہے تو صحافیوں کو کیوں بلایا جاتا ہے۔

مجھے سجھ نہیں آتی اتنی کرپشن کا کیا کرنا ہے جب آپ نے چائے بھی سرکاری کھاتے سے پینی ہے۔ عدالت اور فوج کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،میاں صاحب آپ بتا کیوں نہیں رہے کہ کس نے سازش کی۔ آپ ہمت کریں اور قوم کو بتا دیں کہ کون سازش کر رہاہے۔ قوم پوچھ رہی ہے کہ تین سو ارب آپکیپاس آیا کیسے۔ آپ کہ پاس کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ اسی لئے آپ اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ نواز شریف سے شاہی پکوان بنانے کی ترکیب تو نہیں پوچھی گئی ہو گی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ شر یف برادران سعودی جہاز پہ کیوں سعودی عرب گئے۔

About fatima

Check Also

سعودی فضائیہ نے داغےگئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغےگئےبیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *