Breaking News
Home / Pakistan / اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے

اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا  تو حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی دھمکیوں کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار اور ذمہ دار ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری نظر میں امریکا اور پاکستان اب بھی دوست ہیں۔ امریکا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔

تاہم  ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اگر امریکا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی تو حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *