Home / Uncategorized / ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا،پاک آرمی

ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا،پاک آرمی

ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ ہمیں کیسے چلنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ ہمیں کیسے چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فنڈز کے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، ضرب عضب کے تحت حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی آپریشن کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے امریکا کا بہت ساتھ دیا ہے لیکن اس نے کئی معاملات میں ہمارا ساتھ نہیں دیا

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، دونوں ممالک اب بھی دوست ہیں، ہم امریکا سے تعاون کر رہے ہیں

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے، پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا، امریکا کو سوچنا چاہیے کہ ہم نے اس سے کتنا تعاون کیا۔

 
 

About fatima

Check Also

’رینجرز اہکاروں کی سزا معاف کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا‘

’رینجرز اہکاروں کی سزا معاف کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا‘ پاکستان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *