Home / World / ہمیں عزت کی قیمت پر امداد نہیں چاہیے ترجمان پاک آرمی

ہمیں عزت کی قیمت پر امداد نہیں چاہیے ترجمان پاک آرمی

ہمیں عزت کی قیمت پر امداد نہیں چاہیے ترجمان پاک آرمی
ہمیں عزت کی قیمت پر امداد نہیں چاہیے ترجمان پاک آرمی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے اور پاک فوج امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان فوج کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لڑی اور یہ کہ ہمیں عزت کی قیمت پر فوجی امداد نہیں چاہیے ۔ امریکی امداد کی بندش کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ہمارے عزائم غیر متزلزل ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے بلاتفریق حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور پاکستان نے جانی و مالی نقصان سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی منظم اور محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی باہمی تعاون اور خطے میں قیام امن کو متاثر کرے گی۔

امریکہ نے گذشتہ روز پاکستان کی ہر قسم کی عسکری امداد بند کر دی ہے۔

About fatima

Check Also

سعودی فضائیہ نے داغےگئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغےگئےبیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *