Breaking News
Home / Pakistan / پاکستان نے کبھی پیسوں کی خاطر جنگ نہیں لڑی

پاکستان نے کبھی پیسوں کی خاطر جنگ نہیں لڑی

سلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہےکہ پاکستان نے کبھی پیسوں کی خاطر جنگ نہیں لڑی۔دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک کہا کہ پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔ ہماری کوششوں پر شک کرنے سے امن و استحکام متاثر ہوگا۔

عزت چاہئے عسکری امداد نہیں،امریکی مالی سہارے کے بغیر بھی پاک فوج طاقت ور ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے صاف صاف بتا دیا کہ پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی۔امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتی۔ ترجمان پاک فوج نے امریکا کے گندے پروپیگنڈے کا بھی بھرپور جواب دیا

اور کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں۔حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی ہیں۔ہماری مخلصانہ کوششوں پر شک کرنے سے قیام امن کے مشترکہ مقصد کو دھچکا لگے گا۔پاکستان اپنے مفاد اورامن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا

About fatima

Check Also

ٹیکٹیکل ہتھیار آخر ہیں کیا چیز ؟پاکستان کو یہ ہتھیار بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟؟

وہ ہتھیار جو ایٹمی مواد کو جنگ میں استعمال کے قابل بناتے ہیں وہ دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *