Home / World / نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش، امریکہ کی سخت پریشانی

نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش، امریکہ کی سخت پریشانی

نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش، امریکہ کی سخت پریشانی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں افغانستان میں اس کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نیٹوسپلائی کی ممکنہ بندش سے پریشانی کا شکار ہے‘پاکستانی حکومت عوامی دباﺅ پر نیٹو سپلائی بند کرسکتی ہے اس خدشے کا اظہار ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کی جانب سے کیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں افغانستان میں اس کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان میں زمینی و فضائی راستوں سے نیٹو سپلائی بند ہونے سے امریکا کے لیے افغانستان میں شدید مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاں کہ متبادل راسے طویل اور دشوار گزار ہیں جو شمال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر مالی ہی نہیں دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں ۔ ہم امداد بند کرنے کے بعد پاکستان کے ردعمل اور اس سے نمٹنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کی بھی کوشش کررہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ تاحال تشویش کی کوئی بات نہیں کیونکہ پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

About fatima

Check Also

سعودی فضائیہ نے داغےگئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغےگئےبیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *