Breaking News
Home / Pakistan / تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کے بارے میں اہم اور باضابطہ بیان جاری کر دیا

تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کے بارے میں اہم اور باضابطہ بیان جاری کر دیا

تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کے بارے میں اہم اور باضابطہ بیان جاری کر دیا
تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کے بارے میں اہم اور باضابطہ بیان جاری کر دیا۔ میڈیا پر چند روز سے عمران خان کی شادی کی خبریں آرہی ہیں اور اس بارے میں عمران خان سے کوئی تردید یا تائید نہیں آرہی تھی اس لیے قیاس آرائیوں کا بازار گرم تھا۔ لیکن اب پاکستان تحریک انصاف نے چیرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوسناک بات ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *