Home / Pakistan / چارٹر طیارے کا استعمال وفاقی حکومت نے پنجاب کو52لاکھ کا بل بھیج دیا

چارٹر طیارے کا استعمال وفاقی حکومت نے پنجاب کو52لاکھ کا بل بھیج دیا

لاہور۔7جنوری2017ء):وفاقی حکومت نے بعض وی آئی پی شخصیات کی طرف سے چارٹر طیارے استعمال کرنے کا بل پنجاب حکومت کو بھیج دیا ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ نے چیف سیکرٹر ی پنجاب کواین ایس ایویشن ڈسپیچ سروس کو52لاکھ روپے ادائیگی کا بل بھیج دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بعض وی آئی پی شخصیات نے یہ طیارہ استعمال کیا جن میں وزیراعظم شامل نہیں تھے ۔
اس لئے وزیراعظم ہاؤس نے اس کی سرکاری ادائیگی کی منظوری نہیں دی اور کیس پنجاب حکومت کو بھیج دیا تا کہ ادائیگی ہو سکے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری قانون کے مطابق اہم حکومتی شخصیات کے علاوہ کسی کو چارٹر طیارہ استعمال کرنے کی سہولت نہیں ہے اس لئے وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس کی منظوری نہیں دی ۔یاد رہے حال ہی میں وزیراعلی کے چین اور ترکی کے دوروں کے پیسے بھی پنجاب حکومت نے دیئے ۔

About fatima

Check Also

مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *