Home / Tech / – جعلی موبائل اور چارجز کی شناخت کے 6 انتہائی آسان طریقے ، آپ بھی جانئے اور بڑے نقصان سے محفوظ رہیے

– جعلی موبائل اور چارجز کی شناخت کے 6 انتہائی آسان طریقے ، آپ بھی جانئے اور بڑے نقصان سے محفوظ رہیے

سلام آبار(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے ہم کم ہی توجہ دیتے کہ یہ اصل ہے یا نقل تاہم جب وہ چیز خرید لیتے ہیں تو اس کے جعلی ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ یہ بات بھی ضروری ہے کہ بہت سے لوگ اس بات کا تعین ہی نہیں کرپاتے کہ موبائل یا چارجر اصلی ہے یا نہیں تاہم حال ہی میں ماہرین

نے اصل فون اور چارجز کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم نشانیاں بتائی ہیں جوکہ درج ذیل ہیں۔ پیکنگ کو بغور دیکھیں عام طورجعلی سیلز کی پیکنگ کرنیوالے اتنی توجہ سے کام نہیں کرتے لہٰذا سب سے پہلے ڈبےپر موجودپیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی موٹائی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہو گی۔ساتھ ہی ساتھ اس کی پرنٹنگ کوالٹی پر بھی غور کرنا چاہیے۔ اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی ہوگی۔ موبائل چارجر کی ساخت،خریدتے وقت یہ بات ضرور مدنظر رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف ہوتی ہے۔اصل چارجرکی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے،خیال رہے کہ دوسری جانب ایف آئی کے کرائم سرکل نے صدر موبائل مارکیٹ میں کارروئای کی ۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران معروف موبائل برانڈز کے کے جعلی موبائل فونز برآمد ہوئے ملزم افغانستان کے راستے جعلی موبائل فونز منگواتے تھے جعلی موبائل فونز افغانستان سے چمن کے راستے منگوا کر کمپنی کا جعلی لوگو لگادیا جاتا تھا ملزمان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

About fatima

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *