Breaking News
Home / Pakistan / ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جنازہ میں وزیراعظم ، وفاقی کابینہ کے اراکین، جنرل زبیر محموداور دیگر کی شرکت میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا، پاک فضائیہ نے بزرگ سیاستدان کو فضائی سلامی دی
ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز )بزرگ سیاست دان اور ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد اصغر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ایبٹ آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی کابینہ کے اراکین، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔نماز جنازہ سے قبل پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اصغر خان مرحوم کو سلامی دی، ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے ایئر چیف مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کو فضائی سلامی بھی دی گئی۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *