Breaking News
Home / Uncategorized / انسانی صحت کا راز صرف تین آیات مبارکہ میں ۔۔۔۔ایک ایسی تحقیق جس پر عمل کر کے آپ تما م بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

انسانی صحت کا راز صرف تین آیات مبارکہ میں ۔۔۔۔ایک ایسی تحقیق جس پر عمل کر کے آپ تما م بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصر کے ماہر غذائیات اور موٹاپے کے معالج ڈاکٹر عماد فہمی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انسانی صحت کا راز صرف تین آیات میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے پہلی آیت بتائی کہ لوا واشربوا ولا تسرفوا (الاعراف آیت 31) جس کاترجمہ ہے، ترجمہ:کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔

اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے ڈاکٹر عماد فہمی بتایا کہ ڈاکٹر اکثر نشاستہ اور چکنائی سے منع کرتے ہیں، حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہیے وہ حد سے تجاوز ہے۔ دوسری آیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وجعلنا من الماء کل شي حي(الانبیاء آیت 30) جس کا ترجمہ ہے، اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ ڈاکٹر عماد فہمی نے کہا کہ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے، طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلاً اگر کسی کا وزن 70 کلو ہے تو وہ 70 235 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام تقریباً 8 گلاس پانی روزانہ پیئے، یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کارکردگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر عماد فہمی نے تیسری آیت سورۃ النباء کی آیت 11 بتائی، جس کاترجمہ یہ ہے کہ اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔ مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی نے اس کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ ہی بیمار کرے گا۔

About fatima

Check Also

’رینجرز اہکاروں کی سزا معاف کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا‘

’رینجرز اہکاروں کی سزا معاف کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا‘ پاکستان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *