Home / Pakistan / دنیا پاک فوج سے کیوں ڈرتی ہے؟تفصیلات جانئے

دنیا پاک فوج سے کیوں ڈرتی ہے؟تفصیلات جانئے

اڑتالیس میں کشمیر کی محاذ آرائی وہ بھی ایک نو آموز فوج کے لیے ، پھر مسلسل ہلکی پھلکی جھڑپیں، 65کی بڑی جنگ، 71 کی شورش اور پھر مغربی پاکستان کی علیحدگی، افغان جنگ میں کردار، کارگل کا سخت محاذ، اور نائین الیون کے بعد سے مسلسل اندرونی محاذ پہ مصروف عمل ہونے تک پاک فوج میں کسی بھی جگہ عصبیت، لسانیت، فرقہ واریت کے شکنجے میں نہیں آئی حالانکہ کئی دفعہ ایسا تاثر دینے کی کوشش بھی کی گئی کہ پاک فوج میں شدت پسندی حاوی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مگر پاک فوج کی اندرونی نگرانی کے نظام نے ایسی کسی بھی کوشش کو نہ کبھی نہ صرف پنپنے نہیں دیا بلکہ ملکی سطح پر بھی پاک فوج کا حصہ بننے والے عوام کے ذہنوں سے بھی تقسیم مکمل طور پر کھرچنے میں اپنا کردار جاری رکھا۔ اور یہ وجہ ہے کہ اس وقت پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ اور پوری دنیا کسی نہ کسی حوالے سے پاک فوج کی تنظیم کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہےمکالمہ پہ ژاں پال ساتر کی تحریر سے جس طرح پاک فوج کی مسلکی بنیادوں پہ تفریق کی نفی کی گئی ہے وہی اس تحریر کی وجہ بھی بنی ۔ ایران کے آرمی چیف کے حالیہ بیانات کے بعد سے ایک نیا محاذ کھڑا ہو گیا ہے کہ شاید پاکستان کی مسلح افواج میں بھی فقہی تقسیم دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ ایک طالبعلم کی حیثیت سے اس بات کو دیوانے کی بڑھک سے زیادہ قرار دینا ایسے ہی حماقت تصور کیا جا سکتا ہے جیسے شتر مرغ ریت میں سر دبا لے۔ پاک فوج کا ادارہ پاکستان میں واحد مثال ہے جس کی تنظیم ، نظم اور صلاحیتوں کی مثال دی جاتی ہے۔ جب ایک ریکروٹ اس ادارے کا حصہ بننے کے لیے آتا ہے تو تربیت کے ابتدائی مراحل میں ہی اس کے ذہن سے ہر طرح کی تقسیم کا مادہ، چاہے وہ زبان کی بنیاد پر ہو یا صوبائیت کی بنیاد پر ، چاہے وہ فقہ کی بنیاد پر ہو یا نسل کی بنیاد پر ایسے کھرچ کا نکال دیا جاتا ہے کہ وہ صرف خاکی وردی میں پاکستان کا سپاہی بن جاتا ہے۔اور اپنے ملک پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں وہ سنی ، شیعہ ، وہابی، دیوبندی وغیرہ کی تفریق سے دور ہو جاتا ہے۔ وہ ملکی دفاع میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے یہ ہرگز نہیں سوچتا کہ وہ مسلمان کا دفاع کر رہا ہے یا ہندو کا ، سکھ کا دفاع مقصود ہے یا پارسی کا وہ صرف پاکستان کی دھرتی اور پاکستانیوں کا دفاع کر رہا ہوتا ہے۔

About fatima

Check Also

مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *