Home / Pakistan / آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا
لاہور (ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پر آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس نوجوان کو آرمی کے ایک کیپٹن نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، نوجوان خود آرمی کا اہلکار نہیں تھا بلکہ اس نے اپنے کسی دوست کا آرمی یونیفارم زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں کیپٹن نے مذکورہ نوجوان کو سڑک پر ہی بٹھا کر اس کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیاور ساتھیوں کو فون کر کے بُلا لیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے نوجوان نے موقف اپنایا کہ وہ واہگہ بارڈر پر ڈیوٹی کرتا ہے اور آرمی ہی کا جوان ہے لیکن کیپٹن نے اس کے لمبے بالوں اور ہاتھوں میں پہنے کنگنوں سے فوری طور پر جانچ لیا کہ نوجوان آرمی کا جوان ہونے کا ڈھونگ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جعلی آرمی اہلکار بننے والے نوجوان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

About fatima

Check Also

مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *