Breaking News
Home / india / ایل او سی پر فائرنگ، چار پاکستانی فوجی ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ، چار پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی مبینہ بلا اشتعال فائرنگ میں چار پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ جوابی فائرنگ سے تین بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فوجی لائن اف کنٹرول پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک بھارتی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھی موثر جوابی کارروائی کی گئی۔رواں سال کے دوران لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں ہونے والا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔فوری طور پر بھارت کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بھارت رواں برس کے پندرہ دنوں میں 71 مربتہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن اف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جب کہ گزشتہ سال 1900 سے زائد مرتبہ بھارتی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔’’ایل او سی‘‘ اور ’’ورکنگ باؤنڈری‘‘ پر فائر بندی کے لیے 2003ء میں پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ لگ بھگ دو سالوں میں اس میں شدت آئی ہے۔نومبر 2017ء میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں 2003ء کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقین بنانے پر اتفاق کے باوجود دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی اور فائرنگ میں پہل کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔دو روز قبل پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل میں کہا تھا کہ بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے، نتیجہ خود دیکھ لے گا ’’پاکستان بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دے گا۔‘‘بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کو ایک فریب قرار دینے کے لیے تیار ہیں

About fatima

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *