Breaking News
Home / World / 55 ارب روپے کی میزائل ڈیل پر بھارت اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ بحال

55 ارب روپے کی میزائل ڈیل پر بھارت اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ بحال

55 ارب روپے کی میزائل ڈیل پر بھارت اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ بحال
نئی دہلی: بھارت نے اسرائیل سے ٹینک شکن میزائلوں کی55ارب روپے کی ڈیل پر پھر سے بات شروع کردی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی اخبار کو انٹرویومیں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتی حکومت نے معطل شدہ ڈیل پر مذاکرات بحال کر دیے ہیں جبکہ مقامی میزائلوں کو ترجیح دینے کے لیے بھارت نے خریداری معطل کردی تھی۔رواں ماہ بھارتی بحری بیڑے کیلیے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 131اسرائیلی میزائلوں کی خریداری کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
اسرائیل اور بھارت میں قربتیں بڑھانے کیلیے نیتن یاہو کے دورے پر غیر معمول گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔احمد آباد می اسرائیلی وزیراعظم خیر مقدم کرنے کیلیے سڑک کے اطراف لوگوں کی طویل قطار لگی تھی جبکہ ریاست گجرات میں دونوں وزرائے اعظم نے زراعت کے لیے تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا۔یاد رہے کہ بھارت اگلے 3سال کے دوران اسرائیل کے تعاون سے مزید 28سینٹر فار ایکسی لینس قائم کرے گا۔

About fatima

Check Also

جو بھی اب عرب عورت سے شادی کرے گا اسے انعام ملے گا، پاکستانی مردوں کی لاٹری نکل آئی

جو بھی اب عرب عورت سے شادی کرے گا اسے انعام ملے گا، پاکستانی مردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *