Home / World / ویلنٹائن ڈے: ’پابندی برقرار، میڈیا تشہیر سے باز رہے

ویلنٹائن ڈے: ’پابندی برقرار، میڈیا تشہیر سے باز رہے

ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے تحریری بیان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ ویلٹنائن ڈے کی کسی بھی قسم کی پروموشن نہ کی جائے۔پیمرا کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گذشتہ برس جاری کیے جانے والے حکم نامے کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عدالتی حکم اب بھی برقرار ہے۔13 فروری 2017 کو دیے جانے والے اس حکم میں کہا گیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کی نہ کوئی سرکاری تقریب منعقد ہو گی اور نہ ہی عوامی مقامات پر اسے منانے کی اجازت ہو گی۔پیمرا نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کی پرموشن سے باز رہیں۔

گذشتہ برس کا ایک منظر جب کراچی میں ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف مظاہرہ ہوا تاہم دوسری جانب عوامی سطح پر اس دن کو منانے کا رحجان بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے
یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد کے شہری عبدالوحید کی درخواست پر دیا تھا جن کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اس لیے اس ملک میں ایسے کسی بھی تہوار کو نہیں منایاجاسکتا جو اسلامی روایات کے خلاف ہو۔

About fatima

Check Also

روس کی پاکستان کو جدید مسافر طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔ شہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *