Home / Pakistan / پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے تفصیلات جانئے

پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے تفصیلات جانئے

رواں ہفتے دو تحقیقی اداروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اگر اسی رفتار سے یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دہائی میں پاکستان دنیا کا تسیرا بڑا ملک ہو گا جس کے پاس سب سے زیادہ ’نیوکلیئر بم‘ ہوں گے۔ مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اپنی جوہری صلاحیت بڑھا رہا ہے کیوں کہ وہ جوہری صلاحیت کے حامل اپنے پڑوسی ملک بھارت سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت لگ بھگ 120 جب کہ بھارت کے پاس 100 جوہری ہتھیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس انتہائی افژودہ یورنیئم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے جس سے وہ تیزی کے ساتھ چھوٹے نیوکلئیر بم بنا سکتا ہے۔بھارت کے پاس پاکستان سے کہیں زیادہ پلوٹینئم کے ذخائر ہیں جو ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق بھارت زیادہ تر پلوٹینئم توانائی کی پیداوار کے لیے استعمال کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سے 10 سالوں میں پاکستان کے پاس کم از کم350 جوہری ہتھیار ہوں گے جس کے بعد وہ امریکہ اور روس کے بعد سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا تیسرا ملک ہو گاامریکہ اور روس کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ہزاروں میں ہےبھارت نے مئی 1998 میں جوہری دھماکے کر کے اس صلاحیت کے حصول کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اُسی مہینے پاکستان نے بھی جوہری ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا۔دونوں ممالک ان ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نا کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

About fatima

Check Also

بلوچستان میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل

بلوچستان میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل تربت صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *