Home / World / دنیا کی پہلی میڈیکل ڈرون سروس کا آغاز

دنیا کی پہلی میڈیکل ڈرون سروس کا آغاز

ڈوڈوما :ایسی سروس جس سے ہر کوئی فائدہ اُٹھا سکتا ہے ، تنزانیہ جنوری سے دواوں اور خون کی ترسیل کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک شروع کر رہا ہے جس کی مدد سے جان بچانے کے لیے پیراشوٹ کے ذریعے مطلوبہ سامان دور افتادہ طبی مراکز میں پہنچایا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کی ڈرون ساز کمپنیاں میڈیکل ڈرون سروس میں حصہ لینے میں دلچسپی لے رہی ہیں تاکہ کم مالی وسائل رکھنے والے ممالک طبی سامان کی ترسیل کے اخراجات اور وقت کو بچا سکیں۔کیلی فورنیا کی زپ لائن کمپنی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں ایک ہزار سے زیادہ طبی مراکز میں طبی سامان پہنچانے کے لیے ڈرون کی دو ہزار روزانہ پروازوں کا انتظام کر ے گی۔ ڈرون کے ذریعے جو ادویات پہنچائی جائیں گی ان میں خون، ویکسین، ملیریا اور ایڈز سے بچاو¿ کی دوائیں شامل ہیں۔تنزانیا میں اس پروگرام کی کامیابی کے بعد ایک ایسا ہی پروجیکٹ قریبی علاقے روانڈا میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ملیریا تنزانیہ کا سب سے مہلک مرض ہے اور اکثر اوقات 5 سال سے کم عمر بچوں کو ملیریا اور خون کی کمی کی صورت میں خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ مخصوص اور کمیاب گروپ کا خون نہ ملنے کی وجہ سے اکثر واقعات میں مریض ہلاک ہو جاتے ہیں

About fatima

Check Also

روس کی پاکستان کو جدید مسافر طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔ شہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *