Breaking News
Home / Pakistan / پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیاروں کیساتھ ایسا ہونے والا ہے کہ آپ دنگ اور ششدر رہ جائینگے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیاروں کیساتھ ایسا ہونے والا ہے کہ آپ دنگ اور ششدر رہ جائینگے

قومی فضائی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی دم پر اب قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور نمایاں ہوگا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح ہے اور اس موقع پر منصوبہ ہے کہ اسلام آباد کے نئے ایرپورٹ پر پی آئی اے کا جو سب سے پہلا طیارہ لینڈ کرے گا وہ ایک نئے انداز میں نظر آئے۔

اس حوالے سے طیاروں کا ڈیزائن اور لوگو تبدیل کیا جارہا ہے جس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی دم پر قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور پینٹ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مختلف ڈیزائنز زیرغور ہیں۔ادھر ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی منظوری پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نہیں لی گئی ہے جو کہ ضروری ہے۔خود پی آئی اے میں بھی بعض افسران طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کو مناسب خیال نہیں کررہے ہیں۔

About fatima

Check Also

پاکستان کی فضائی طاقت کا مختصر جائزہ”پاک فضایہ نے نہایت محدود وسائل میں پاکستان کے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے

*پاک فضایہ نے نہایت محدود وسائل میں پاکستان کے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *