Breaking News
Home / World / نہ امریکا نہ اسرائیل، شام کے فوجی اڈے پر حملہ کس ملک نے کیا، ایک نئی کہانی سامنے آگئی

نہ امریکا نہ اسرائیل، شام کے فوجی اڈے پر حملہ کس ملک نے کیا، ایک نئی کہانی سامنے آگئی

پیرس()فرانس نے پیرکی علی الصبح شامی حکومت کے ایک فضائی اڈے پرمیزائل حملہ نہیں کیاہے ،جس میں متعددافرادکی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ،یہ بات فرانسیسی فوج نے کہی ۔ مسلح افواج کے ترجمان کرنل پیٹرک سٹیگرنے فرانسیسی خبررساںادارے کوبتایاکہ یہ ہماری کارروائی نہیں تھی ،امریکہ نے بھی حملہ کرنے کی تردیدکی ہے ۔ شامی سرکاری نیوزایجنسی صنعاء کاکہنا ہے کہ طیفورائیربیس پرمتعددمیزائل داغے گئے ہیں ،جس میں متعددلوگ ہلاک اورزخمی ہوئے ،تاہم ہلاکتوں کی اصل تعدادنہیں بتائی گئی ۔برطانیہ میں قائم انسانی کیلئے شامی مبصرگروپ کاکہناہے کہ صدربشارالاسدکی حکومت کی اتحادی ایرانی فورسزسمیت کم ازکم 14جنگجوہلاک ہوئے ہیں۔

About fatima

Check Also

بھارت چین سے ڈر گیا،بحر ہند میں کیا خوفناک چیز بنانے کا اعلان کردیا، برطانوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

 برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین سوپر پاور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *