Breaking News
Home / Pakistan / ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا 41 ملکی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی ہول کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے حوالے سے خارجہ پالیسی کے مطابق چلتے ہیں ، ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 41 اسلامی ممالک کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ، ابھی اس اتحاد کے ٹی او آرز طے ہونا باقی ہیں۔آرمی چیف نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کو اپنے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بتایا کہ بعض اہم ممالک کے دورے فوجی سفارتکاری کا حصہ ہیں اور یہ دورے علاقائی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، افغانستان کے حالات پر پوری نظر ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات اور خارجہ پالیسی کے متعلق سوالات پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دشمن خفیہ ایجنسیوں کے گٹھ جوڑ کا سامنا ہے، بیرونی سازشوں کے متعلق جانتے ہیں۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *