Breaking News
Home / Pakistan / جو لوگ اقتدار میں رہے وہی ملکی خرابی کا باعث ہیں، چیف جسٹس

جو لوگ اقتدار میں رہے وہی ملکی خرابی کا باعث ہیں، چیف جسٹس

کراچی : شہریوں کو غیر معیاری پانی فراہم کرنے پر عدالت برہم ہوگئی، سپریم کورٹ کی ایم ڈی واٹر بورڈ ، چیف سیکریٹری کی سرزنش، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ملک کو سب سے ذیادہ نقصان برسراقتدار لوگوں نے پہنچایا ۔

سمندر میں آلودہ پانی کی آمیزش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پانی کے بغیر کوئی زندہ نہیں رہ سکتا صاف پانی اور صحت عوام کا بنیادی حق ہے، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام کو کہا آپ مفلوج قوم پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ خون میں جراثیم شامل کرنا چاہتے ہیں ؟ میو اسپتال جانے پر مجھ پر تنقید ہوئی جس کی مجھے کوئی پرواہ نہیں وہ حالات دیکھے ہیں جو ناقابل بیان ہے۔

چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی بھی خوب کھنچائی کی ریمارکس دئیے بنیادی حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے میں نتائج نہ دے سکوں تو مجھے مستعفی ہوجانا چاہیئے، لیڈر بننے کا شوق نہیں مگر عوام کو ان کا بنیادی حق دلائیں گے، عدلیہ اپنا کام کر رہی ہے، بدقسمتی سے باقی ادارے نہیں کر رہے ۔

چیف جسٹس نے صاف کہہ دیا ہم کراچی کے لوگوں کیلئے نجات چاہتے ہیں، رخنہ ڈالنے والا کوئی بھی ہو، برداشت نہیں کریں گے، ٹینکرز مافیا کے پیچھے کون ہے ؟ کون بوتل کا پانی بیچ رہا سب مال بنانے میں لگے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پانی کے مسائل کے حل تک چیف سیکریٹری سندھ کے تبادلے کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے واٹر کمیشن سے منسلک سیکریٹریز کے تبادلوں پر پابندی ختم کردی

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *