Breaking News
Home / Pakistan / ”اگر ثابت ہو گیا کہ دھرنے میں فوج کا ہاتھ تھا تو مستعفی ہو جاﺅ ں گا“آرمی چیف کے اس بیان کے بعد عمر چیمہ نے ایسی بات کہ دی کہ جنرل قمر جا وید باجوہ کو شدید غصہ آجائے گا

”اگر ثابت ہو گیا کہ دھرنے میں فوج کا ہاتھ تھا تو مستعفی ہو جاﺅ ں گا“آرمی چیف کے اس بیان کے بعد عمر چیمہ نے ایسی بات کہ دی کہ جنرل قمر جا وید باجوہ کو شدید غصہ آجائے گا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح بیان کے بعد سینئر صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ارکان پارلیمان کو قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔
بریفنگ کے بعد سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں لاپتہ افراد، فیض آباد دھرنے اور طالبان و داعش سے متعلق بھی سوالات ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دھرنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ دھرنے کے پیچھے فوج تھی تو مستعفی ہوجاو¿ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ہوا تو میرے ذہن میں لال مسجد کا واقعہ بھی آیا، میں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا کہ دھرنے والوں سے بات کریں، بات ہوئی تو پتہ چلا ان کے چار مطالبات ہیں، پھر وہ ایک مطالبہ پر آگئے، سعودی عرب جاتے ہوئے بھی دھرنے سے متعلق معلومات لیتا رہا۔
آرمی چیف کے اس بیان پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2014کے دھرنے کے حوالے سے اس وقت کے وزیراعظم نے ثبوت پیش کیے تھے ۔
واضح رہے کہ 2014میں تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد حکمران جماعت کے وزیر مشاہد اللہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایف آئی اے نے وزیراعظم کو کچھ کال ریکارڈنگ دی تھیں جس سے ثابت ہوتا تھا کہ دھرنے کے پیچھے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر السلام کا ہاتھ تھا ۔مشاہد اللہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے یہ کال ریکارڈنگ اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سنوائی تھیں جس پر ڈی جی آئی ایس آئی کو فوراً اسی میٹنگ میں بلا کر اس حوالے سے پوچھا گیا تھا ۔ان الزامات کے بعد مشاہد اللہ کو وزارت کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا ۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *