Breaking News
Home / Pakistan / پاکستان کے ریٹائر فوجی سب پربازی لے گےتفصیلات جانئے

پاکستان کے ریٹائر فوجی سب پربازی لے گےتفصیلات جانئے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا) نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو مفت سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وی او پی کے جنرل سیکرٹری بریگیڈئیر مسعود الحسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 ستمبر2013 کو پشاور چرچ پر ہونے والے حملے کے بعد انکی تنظیم نے ملک بھر میں گرجا گھروں کو مفت سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر جلد ہی عمل درآمد شروع کر دیا گیا تھا مگر کوئٹہ چرچ کے مجاز حکام نے اضافی سیکورٹی کے حصول کو ضروری نہیں سمجھا۔ موجودہ سانحے کے بعد ایک بار دوبارہ ملک بھر کے گرجا گھروں کو مفت سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن گرجا گھروں کو کرسمس کے موقع پر فری سیکورٹی درکار ہو وہ چیف کو آرڈینیٹر بریگیڈئیر سائمن شروف سے 0300-8504515 یا بریگیڈئیر(ر) مسعود سے 0321-5176050 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *