Breaking News
Home / Pakistan / طاہرالقادری کیخلاف انتقامی کارروائیاں،تحریک انصاف کی مذمت تفصیلات جانئے

طاہرالقادری کیخلاف انتقامی کارروائیاں،تحریک انصاف کی مذمت تفصیلات جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں پررد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمات کی آڑ میں ہراساں کرنےکی حکمت عملی شرمناک ہے،سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں ن لیگ کاوطیرہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی رہنماکوانتقامی کارروائی کانشانہ نہیں بننے دیں گے،تحریک انصاف کی قیادت جلدڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کرےگی ۔

عمران خان عدالت پیش ہوسکتے ہیں توطاہرالقادری کیوں نہیں؟راناثنااللہ
واضح رہے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *