Breaking News
Home / Pakistan / بجلی صارفین کی سہولت کیلئے ’’روشن پاکستان‘‘ موبائل ایپ متعارف تفصیلات جانئے

بجلی صارفین کی سہولت کیلئے ’’روشن پاکستان‘‘ موبائل ایپ متعارف تفصیلات جانئے

 سلام آباد : وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کی تقسیم، ترسیل، لوڈ شیڈنگ و بلنگ کی صورتحال، نیٹ میٹرنگ اور دیگرمعلومات آن لائن حاصل کرنے کیلئے”روشن پاکستان“ کے نام سے موبائل ایپلیکیشن کا اجراء کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ایپ کے اجراء کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے اور پیداوار میں اضافے کا وعدہ پورا کردیا ہے، واجبات کی وصولی اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کے اعدادوشمار بھی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ حاصل ہوسکیں گے جبکہ نئے سسٹم سے صارفین تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی اور اپنے فیڈر سے بجلی کی فراہمی کا جائزہ خود لے سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو صارفین کے سامنے جوابدہ بنائیں گے، سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بعض عناصر کی جانب سے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول چند ہفتے پہلے ہی دے دیا تھا اور بجلی کی پیداوار میں اضافے اور موبائل ایپلیکیشن کے اجراء کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام موبائل کمپنیز کی مصدقہ معلومات کو عوام کے سامنے لارہے ہیں، موبائل ایپلیکیشن کا نام روشن پاکستان رکھا گیا ہےجس سے فیڈرز پر بجلی کی پچھلے 24 گھنٹے کی صورتحال بھی معلوم کی جاسکے گی۔

اویس لغاری نے بتایا کہ اوور بلنگ کے مسئلے کے حل کے لئے تین سال قید کا قانون قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے امید ہے کہ پارلیمنٹ سے یہ بل جلد منظور ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اس وقت 4 ہزار سے ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی اضافی ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت انہیں ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر وزارت پانی اور بجلی کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے بتایا کہ جون 2018ء تک نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ اور تربیلا فور توسیعی منصوبے سے 1410 میگاواٹ بجلی سسٹم آجائے گی جس سے موجودہ حکومت کے 5 سالہ مدت کے دوران سسٹم میں شامل ہونے والی بجلی 11ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفسیر امتیاز احمد نے بتایا کہ یہ موبائل ایپلیکیشن اردو اور انگریزی زبان میں بنائی گئی ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فون سے پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معلومات حاصل کرنے کے لئے ریفرنس نمبر فیڈ کرنا پڑے گا جس سے تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی،بل کا ریفرنس نمبر دے کر پچھلے 12 مہینوں کی بل کی تفصیلات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ متبادل بل بھی نکالا جاسکتا ہے۔

About fatima

Check Also

ٹیکٹیکل ہتھیار آخر ہیں کیا چیز ؟پاکستان کو یہ ہتھیار بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟؟

وہ ہتھیار جو ایٹمی مواد کو جنگ میں استعمال کے قابل بناتے ہیں وہ دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *