Home / Pakistan / بھارت کے دباؤ پر فلسطین نے پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

بھارت کے دباؤ پر فلسطین نے پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

بھارت کے دباؤ پر فلسطین نے پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔   جمعے کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کے حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔ جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر بھارت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی حکام سے احتجاج کیا۔ حکام نے بھارتی دباؤ پر اپنے سفیر ولید ابو علی کو پاکستان سے  واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوظہ  بیت المقدس حمایت ریلی میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن پر دہشت گردی کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں فلسطینی سفیر  ولید ابوعلی کی شرکت غیر دانستہ غلطی تھی۔ اس لیے فلسطینی صدر نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں  تعینات فلسطینی سفیر کو فوری واپس بلایا جایا ۔

بیت المقدس حمایت ریلی میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی کی شرکت کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی موجودگی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی سفیر کی شرکت ناقابل قبول ہے۔ بھارت میں تعینات فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجا کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی نے جو کچھ  کیا وہ ہماری حکومت کو بالکل قبول نہیں ہے۔

About fatima

Check Also

مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *