Home / Pakistan / بیٹے کی شہادت پر شہید کیپٹن حسنین کے والد کا قابل فخر رد عمل

بیٹے کی شہادت پر شہید کیپٹن حسنین کے والد کا قابل فخر رد عمل

بیٹے کی شہادت پر شہید کیپٹن حسنین کے والد کا قابل فخر رد عمل سامنے آگیا۔  جان اللہ کی امانت ہے اللہ کے راستے میں ہی جانی چاہیے۔ 100 بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان کر دیتا۔

ننکانہ صاحب شہید کیپٹن حسنین کے والد نے بیٹے کی شہادت پر کہا ہے کہ اگر میرے 100بیٹے بھی ہوتے تووطن پرقربان کردیتا۔ مجھے  اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے پراپنے بیٹے کیپٹن حسنین کی شہادت پرآنسوؤں کے ساتھ فخریہ کلمات ادا کیے۔

انہوں نے کہاکہ میرے 100بیٹے بھی ہوتے تووطن پرقربان کردیتا۔جان اللہ کی امانت ہے اللہ کے راستے میں ہی جانی چاہیے۔واضح رہے پاک فوج نے دوروزقبل انتہائی اہم آپریشن کرکے افغان بارڈرکراس کرنیوالی کینیڈین فیملی کودہشتگردوں سے بازیاب کروایا تھا۔فورسزآپریشن میں بچ جانے والے دہشتگرد بھاگ کرقریب افغان مہاجرین کے کیمپوں میں چھپ گئے۔دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پاک فو ج کے کیپٹن کی سرپرستی میں فورسزکاسرچ آپریشن جاری تھا ۔دہشتگردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے ان فوجیوں کو  بارودی سرنگ کا  حادثہ پیش آگیا۔ دھماکے میں کیپٹن سمیت4ایف سی اہلکارشہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔۔واضح رہے سرچ پارٹی کے اہلکارکینیڈین فیملی کے اغواء میں ملوث ملزمان کوتلاش کررہے تھے۔

شہداء میں کیپٹن حسنین ، سپاہی سعید، جمعہ گل اور قادر شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل اور سپاہی ظاہرشامل ہیں۔

 

About fatima

Check Also

مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *