Breaking News
Home / Pakistan / ٹرمپ کے بیان پرغور کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ٹرمپ کے بیان پرغور کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں امریکی صدر کے بیان پر غور کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔

دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد رد عمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

About fatima

Check Also

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آرمی کیپٹن نے دوست کی آرمی یونیفارم پہنے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *